اگر آپ بیرون ملک جارہے ہیں تو اپنے موبائل سے یہ چیزیں فوری ڈیلیٹ کردیں ورنہ ویزہ منسوخ اور آپ کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا

اگر آپ بیرون ملک جارہے ہیں تو اپنے موبائل سے یہ چیزیں فوری ڈیلیٹ کردیں ورنہ ...
اگر آپ بیرون ملک جارہے ہیں تو اپنے موبائل سے یہ چیزیں فوری ڈیلیٹ کردیں ورنہ ویزہ منسوخ اور آپ کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا

  



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون میں کچھ ایسی عمومی چیزیں بھی محفوظ ہوتی ہیں جو بیرون ملک جانے کی صورت میں آپ کا ویزہ منسوخ کروا کر آپ کو ڈی پورٹ بھی کروا سکتی ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران امریکہ پہنچنے پر 60سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں کیونکہ ان کے موبائل فون میں مشکوک مواد موجود تھا۔ فحش فلموں اور پرتشدد ویڈیوز کے حوالے سے تو ہر ایک آگاہ ہے مگر ایئرپورٹ سکیورٹی ایجنٹ مذہبی مواد کو بھی غلط انداز میں لیتے ہیں اور ویزہ منسوخ کر دیتے ہیں۔ لہٰذا بیرون ملک جاتے ہوئے کسی طرح کا مذہبی مواد اپنے فون میں رکھنا بھی ویزے کی منسوخی کا سبب بن سکتا ہے۔ جولائی میں 3کویتی کاروباری افراد کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر 21گھنٹے طویل تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ ان کے موبائل فونز میں ایسا مواد موجود تھا جس سے ان کے شدت پسند تنظیموں سے وابستہ ہونے کا شک گزرا، حالانکہ یہ محض مذہبی مواد تھا۔

بظاہر معصوم نظر آنے والی یہ لڑکیاں جب مجرموں سے پوچھ گچھ کرتی ہیں تو القاعدہ کے خطرناک ترین جنگجو بھی منٹوں میں ہی فر فر بولنا شروع کردیتے ہیں، تشدد نہیں کرتیں بلکہ۔۔۔ ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے ایئرپورٹس پر قوانین انتہائی سخت کر دیئے اور سکیورٹی عملے کو مسافروں کے موبائل فون کا ڈیٹا ہر حال میں چیک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سمارٹ فون کے صارفین کو اس حوالے سے بھی متنبہ رہنا چاہیے کہ اگر کوئی شخص انہیں بغیرمانگے کسی طرح کا مواد، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ واٹس ایپ پر بھیج رہا ہے تو یہ چیز بھی ان صارفین کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ اگر یہ مواد نامناسب ہے تو اسی فوری طور پر ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو اس مواد کی تمام تر ذمہ داری آپ ہی پر ڈالی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی ایسی ایپلی کیشنز مفت دستیاب ہیں جو موبائل فونز کے غیرضروری فولڈرز اور فائلز ڈیلیٹ کرتی ہیں۔ بیرون ملک جانے والے افراد کو ان ایپلی کیشنز کی مدد سے اپنے سمارٹ فونز سے غیرضروری اور نامناسب مواد کا خاتمہ کردینا چاہیے تاکہ ایئرپورٹ پر وہ کسی مشکل سے بچ سکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس