ہیلی کاپٹر سمندرمیں گرکر تباہ،دونوں پائلٹوں کے ساتھ کیا بنا؟جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

ہیلی کاپٹر سمندرمیں گرکر تباہ،دونوں پائلٹوں کے ساتھ کیا بنا؟جان کر آپ کے لئے ...
ہیلی کاپٹر سمندرمیں گرکر تباہ،دونوں پائلٹوں کے ساتھ کیا بنا؟جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  



ایتھنز (نیوز ڈیسک) یونانی فوج کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کے بعد بے قابو ہوکر ایسپرو والٹا شہر کے قریب سمندر میں جاگرا اور گرتے ہی قلابازی کھا کر الٹ بھی گیا، لیکن معجزانہ طور پر دونوں پائلٹ بالکل محفوظ رہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر یونان اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں میں شامل تھا کہ دوران پرواز اس کا انجن فیل ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر تیزی سے سمندر کی جانب گرنے لگا اور اس وقت ساحل پر موجود درجنوں افراد نے اسے چکر کھاتے اور لڑکھڑاتے ہوئے نیچے کی جانب گرتے دیکھا۔ متعدد افراد نے اپنے موبائل فون کے ذریعے گرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

’تمہاری بیٹی اکیلی تھی اور وہ 25 لڑکے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کی ماں کو ہمسائی نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا

ایک ایسی ہی ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آچکی ہے جس میں ہیلی کاپٹر کو سطح سمندر کی جانب گرتے اور پھر قلابازی کھا کر الٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس خوفناک حادثے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا البتہ پائلٹوں کی خوش قسمتی تھی کہ دونوں کی زندگی بچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق یونانی فوج کے پاس 28 اپاچی ہیلی کاپٹر تھے، مگر اب ان کی تعداد 27رہ گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی