داعش کے رکن کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

داعش کے رکن کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا
داعش کے رکن کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

  



دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کی جانب سے گاہے بگاہے کچھ ایسی ویڈیوز انٹرنیٹ پر سامنے آتی رہتی ہیں کہ جن کی وجہ سے مغربی ممالک میں پریشانی کی شدید لہر دوڑ جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر داعش کا ایک جنگجو اپنی کمسن بیٹی کو جنگ کی تربیت دیتا نظر آتا ہے، جبکہ پاس ہی ایک ننھا بچہ ہاتھ میں پستول پکڑے ادھر اُدھر بھاگتا نظر آتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوعمر لڑکی نے برقعہ پہن رکھا ہے اور اسی حالت میں وہ ایک مشین گن اور کلاشنکوف کے سامنے کبھی مارشل آرٹ کی پریکٹس کرتی ہے تو کبھی ڈنڈ نکالتی ہے۔ اس دوران ننھا بچہ بھی ادھر اُدھر بھاگتا اور کھیلتا نظر آتا ہے لیکن اس نے اپنے ہاتھ میں ایک پستول اٹھارکھا ہے، اور یہ منظر تو خاص طور پر بہت پریشان کن اور تشویشناک ہے۔

داعش نے چار لوگوں کے ہوںٹ ایسی بات کہنے پر سی دیئے کہ جان کر آپ کو یقین آ جائے گا کہ ان لوگوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں

میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو داعش نے تیار کی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اسے کس جگہ فلمایا گیا اور اس میں نظر آنے والے افراد کا تعلق کس ملک سے ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ داعش میں درجنوں ممالک کے افراد شامل ہیں جن میں یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔ تحقیقاتی ادارے کیلیم فاﺅنڈیشن کے مطابق تقریباً 50 برطانوی بچے بھی شام میں داعش کی زیر نگرانی پرورش پارہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی