جاری مالی سال میں تیل اور غذائی مصنوعات کی درآمدات میں 4.81 فیصد کمی ہوئی، پی بی ایس

جاری مالی سال میں تیل اور غذائی مصنوعات کی درآمدات میں 4.81 فیصد کمی ہوئی، پی ...

  



اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2016-17ء کے پہلے دو ماہ کے دوران تیل اور غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 4.81 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی اور اگست 2016ء کے دوران تیل اور غذائی مصنوعات کا درآمدی بل 2.37 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملکی درآمدات کا حجم 2.49 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح جولائی اگست 2015ء کے مقابلہ میں جولائی اگست 2016ء کے دوران تیل اور کھانے پینے کی اشیاء کی ملکی درآمدات میں 4.81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...