2ماہ کے دوران 8500پرانی گاڑیاں درآمد کی گئیں

2ماہ کے دوران 8500پرانی گاڑیاں درآمد کی گئیں

  



 اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران 54 ہزار سے زائد پرانی گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ جاری مالی سال 2016-17ء کے پہلے دو مہینوں کے دوران 8 ہزار 500 پرانی گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں۔پاکستان آٹو موبائلز اسمبلرز ڈیلر ایسوسی ایشن ( پاماڈا) کے چیئرمین اقبال شاہ نے کہا ہے کہ پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں کار سازی اور آٹو موبائلز کی مقامی صنعت متاثر ہو رہی ہے جس سے بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 85 ہزار سے زائد پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ دس سال کے دوران 3 لاکھ سے زائد پرانی اور استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں جس سے گاڑیاں تیار کرنے والی مقامی صنعت متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ مقامی صنعت کو فروغ دیا جاسکے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔

مزید : کامرس


loading...