چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ اگلے برس تک مکمل ہوجائیگی ، پی آئی ای ،ڈی ایم سی

چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ اگلے برس تک مکمل ہوجائیگی ، پی آئی ای ،ڈی ایم سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کو 2017ء تک مکمل کرلیا جائے گا جس سے صوبہ پنجاب میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ کمپنی (پی آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین رضوان خالد بٹ نے کہا کہ صوبے میں صنعتی شعبہ کی ترقی اور استحکام کے لئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم اپیریل پارک ‘ چونیاں اور رحیم یار خان کے انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے ملک میں صنعتی و کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے جس سے بے روز گاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زونز میں سہولتوں کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات ون ونڈو آپریشن کے تحت دستیاب ہوں گی جس سے سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -