زونگ کے مردان‘ ایبٹ آباد اور جہلم کے کسٹمر سروس سنٹرز پر جدید ترین ہینڈ سیٹ زونز قائم

زونگ کے مردان‘ ایبٹ آباد اور جہلم کے کسٹمر سروس سنٹرز پر جدید ترین ہینڈ سیٹ ...

  



لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبر ون 4G ٹیلی کام نیٹ ورک زونگ نے ملر اینڈ فپس کے اشتراک سے مردان ، ایبٹ آباد اور جہلم میں اپنے کسٹمر سروسز سنٹرز پر جدید ترین ہینڈ سیٹ زونز متعارف کرادیے ہیں جہاں سے صارفین سام سنگ کے موبائل فونز مناسب ریٹس پرجینوئن وارنٹی کے ساتھ حاصل کرسکیں گے ۔ واضح رہے کہ زونگ کی ملک بھر میں سب سے زیادہ 4G سائٹس اور 4G صارفین ہیں جبکہ سال کے آخر تک 4G نیٹ کو مزید وسعت دینے کا منصوبہ ہے ۔ حا ل ہی میں پی ٹی اے نے زونگ کو اپنے صارفین کیلئے جدید ترین اور معیاری سروسز کی فراہمی پر ٹاپ ریٹڈ سروس کوالٹی ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ زونگ اپنے صارفین کو وائس اور ڈیٹا سروسز کی فراہمی کا دائرہ کار مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ہے ۔ زونگ کے نمائندے نے اس موقع پر کہا ہے کہ زونگ کسٹمر سروسز سنٹر ز پر صارفین کو بہترین اور معیاری سروسز فراہم کی جاتی ہیں ۔

کسٹمر سنٹرز پر ہینڈ سیٹ زونز قائم کرکے ہم ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنیوں کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری کے نمایاں برانڈز کے ساتھ ہمارا اشتراک یقیناًہمارے صارفین کو بہترین سروسز فراہمی کا باعث ہو گا۔

مزید : کامرس


loading...