تیل کی قیمتیں

تیل کی قیمتیں

  



سنگاپور(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی آئل سٹاکس میں توقعات سے زائد کمی بارے رپورٹ کا اجراء اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کے اثرات ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 45 سینٹ کے اضافے سے 45.79 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے معاہدے 48 سینٹ کی بہتری کے ساتھ 47.31 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

امریکی محکمہ توانائی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران آئل انونٹریز میں 60 لاکھ بیرل کمی ہوئی جو کہ توقعات سے دو گنا زائد کمی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ کروڈکے نرخوں میں گزشتہ روز بھی 2 فیصد سے زائد ضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس