افواہوں کے نتیجے میں نیچے آنے والی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی
کراچی( آن لائن )افواہوں کے نتیجے میں گزشتہ روز نیچے آنے والی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی،پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران ساڑھے تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کی مندی کے بعد تیزی میں تبدیل ہو گئی۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ساڑھے تین سو پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔363.89انڈیکس میں پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور دو ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات ختم کئے جانے کی افواہوں پر مارکیٹ میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا تھا۔گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 570 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ حصص بازار میں افواہوں کے دم توڑنے پر مقامی اور غیرملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔