26 اور27 ستمبر بزنس کمیونٹی کی فتح کا دن ہوگا :پیاف فاؤنڈرز الائنس

26 اور27 ستمبر بزنس کمیونٹی کی فتح کا دن ہوگا :پیاف فاؤنڈرز الائنس

  



لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور چیمبر کے الیکشن2016-17 کے سلسلے میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کی مہم عروج پر ہے الائنس کے کامیاب دورے جاری ہیں،آج الائنس کے امیدوارن اور قائدین میاں انجم نثار، محمد علی میاں ،شیخ محمد آصف،افتخار علی ملک، عرفان اقبال شیخ،،میاں زاہد جاوید، خواجہ شاہ زیب اکرم،شہراد علی ملک و دیگر قائدین نے لاہور کی اہم مارکیٹوں بادامی باغ اور برانڈرتھ روڈ کے کامیاب دورے کیے۔پاکستان آٹو موبائل سپئیر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسسوسی ایشنز ( پاسپیڈا) نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امیدوارن کو مختلف مقامات پر استقبالیہ دیاجہاں مارکیٹوں سے تعلق رکھنے واے تاجربرادری نے انپی مکمل حمایت کا یقین دلایا،میاں انجم نثار نے تاجر برادری سے خطاب میں کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس ہرمشکل میں تاجربرادری کے ساتھ ہے تاجر محب وطن ہیں اور نامساعد حالات کے باوجود ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خاموش سپاہی کا کردار ادا کررہے ہیں۔پاسپیڈا کے قائدین عابد حمید خان ودیگر نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس ہمیشہ تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی ہے جس بنا پر تمام بادامی باغ کے تاجر پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ساتھ ہیں۔ بعد ازاں برانڈ رتھ روڈ سے انیس ڈار، آغا ذولفقار ودیگر کی قیادت میں تاجر برادری نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کا پر جوش استقبال کیا دوسری جانب پیاف فاؤنڈرز الائنس کارپوریٹ کلاس کے امیدواران نے اپنے قائدین میاں شفقت علی، میاں مصباح، امجد علی جاوا، سید محمود غزنوی، میاں محمد نواز و دیگر کے ہمرہ قطار بند روڈ ایسوسی ایشن کا کامیاب دورہ کیا۔

قطاربند ایسوسی ایشن نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ،قطار بند ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ وہ کئی سالوں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ساتھ کام کرکے برنس کمیونٹی کے مسائل حل کر رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ تمام صنعتکاربزنس کمیونٹی پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر تما م تاجر

مزید : کامرس


loading...