کشمیریوں کی حمایت میں وزیراعظم کا اقدام جرآت مندانہ ہے: عبدالباسط

کشمیریوں کی حمایت میں وزیراعظم کا اقدام جرآت مندانہ ہے: عبدالباسط

  



لاہور(کامرس رپورٹر)نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت سے اقوام عالم کو آگاہ اور مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا جرات مندانہ انسانیت دوست اقدام ہے پاکستان کا کاروباری طبقہ اس کے لیے وزیر اعظم کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے گزشتہ روز جاری کردہ مبارکباد کے پیغام میں لاہور چیمبر الیکشن میں صدارتی امیدوار عبدالباسط نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی عالمی رہنماوں کے سامنے تقریر سے بھارتی حکمرانوں میں خفت پیدا ہوئی ہے جسے مٹانے کے لیے بھارتی جنگی طیارے سرحدی اڈوں پر پہنچانے جیسے بزدلانہ ہتھکنڈے اختیار کیئے جا رہے ہیں حالانکہ عبدالباسط نے کہا ہے کہ کشمیر میں بچوں بوڑھوں خواتین اور جوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کا کوئی جوازنہیں۔

اگر ہوتا تو نریندر مود ی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خود شرکت کرتے عبدالباسط نے کہا ہے کہ عالمی رائے کو مسترد کرکے بھارت یک طرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں لاشیں ہضم نہیں کر سکتا عبد الباسط نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے کسی علاقہ پر لشکر کشی کا سوچا تو ملک کا کاروباری طبقہ دیگر طبقات کے ساتھ مل کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہ دبنے والی آزادی کی تحریک کے علاوہ بھارتی حکمرانوں کو پاکستان میں شروع کردہ اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے کافی پریشانی ہے حالانکہ پاکستان نے ہمیشہ پر امن ہمسائیوں کی طرح رہنے کے لیے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے جس کا کبھی مثبت جواب نہیں ملا عبدالباسط نے دنیا بھر کی کاروباری تنظیموں پر زور دیا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں طے کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا جائے دریں اثنا چیمبر الیکشن میں ایگزیکٹو کمیٹی امیدوار ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری بند کریں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ حل کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ فوکے فائرو ں سے ڈرنے والا نہیں اگر دلیل کا ہتھیار ہے تو سامنے لائی جائے

مزید : کامرس


loading...