مالی سال 2015.16میں سمندری خوراک کی برآمدات 324ملین ڈالر ہیں

مالی سال 2015.16میں سمندری خوراک کی برآمدات 324ملین ڈالر ہیں

  



اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات کا حجم 324 ملین ڈالر رہا ہے۔ فشرمین ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات کے اضافہ کے لئے شعبہ سے وابستہ افراد کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مچھلی پکڑنے اور اس کی برآمدات و سٹوریج اور پراسیسنگ کے کاروبار سے وابستہ 2500 افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے جس سے مچھلی اور سمندری خوراک کے معیار میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ سے وابستہ افراد کی فنی و پیشہ وارانہ تربیت سے ملکی برآمدات میں مزید اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...