ستمبر اکتوبر میں کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کے حملہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں:زرعی ماہرین

ستمبر اکتوبر میں کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کے حملہ کے امکانات بڑھ جاتے ...

  



فیصل آباد:(آن لائن ) خاور جواد احمد ڈائریکٹر شعبہ حشرات ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں موسم میں نمی بڑھ جانے کی وجہ سے کپاس کی فصل میں گلابی سنڈی کے حملہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جس کے لیے فصل کا باقاعدہ معائنہ ضروری ہے انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گلابی سنڈی کے حملہ سے متاثرہ مدھانی نما پھول ، ڈوڈیاں اور ٹینڈے توڑ کر زمین میں دبا دیں یا جلا دیں۔

ماس ٹریپنگ کے لیے 6تا8جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں ۔ گلابی سنڈی کے موثر تدارک کے لیے ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار کپاس کی بی ٹی اور روائتی اقسام کی ہفتہ میں دوبار باقاعدگی سے پیسٹ سکاوٹنگ کریں بی ٹی اقسام میں زندہ گلابی سنڈی نظر آنے پر جبکہ روائتی اقسام میں 5 سنڈیاں فی 100 نرم ٹینڈے یا ستمبر میں 5فیصد نقصان ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں۔۔#/s#

مزید : کامرس