ساہیوال چیمبر کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

ساہیوال چیمبر کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

  



چیچہ وطنی(اے پی پی )ساہیوال چیمبر کے انتخابات کے سلسلے میں اپنا گرو پ کی طرف سے چیمبر کے تما م ممبران کو عشائیہ دیا گیا جس میں گروپ کے رہنماؤں راشد حمید چوہدری اور محمد منیر چوہدری کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدواران کاشف ریاض ،نفیس صادق ،حارث حسن ،میاں محمد صغیر ،فیصل عزیز اور محمد سعید نے شرکت کی

،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ساہیوال چیمبر کو قبضہ گروپ سے آزاد کروانا ان کا مشن ہے جس کیلئے وہ جدوجہد الیکشن کے بعد بھی جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ چیمبر میں سلیکشن نہیں بلکہ الیکشن ہونے چاہیں تا کہ ہر ممبر اپنی مرضی کا عہدیدار منتخب کر سکے، انہو ں نے کہا کہ کسی کو عہدوں کی بند ر بانٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو چیمبر کے مفادات کیلئے کام کرے گا اسے ہی ووٹ دیا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...