فیصل آبادچیمبر صنعتکاروں کے بارے میں کتاب شائع کریگا

فیصل آبادچیمبر صنعتکاروں کے بارے میں کتاب شائع کریگا

  



فیصل آباد ( بیورورپورٹ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اکیڈیمیا ۔انڈسٹری لنکجز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب اسلم گابا فیصل آباد کی صنعت کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے والے صنعتکاروں کے بارے میں جامع اور تحقیق پر مبنی ایک کتاب شائع کریں گے تاکہ ان کے علم اور تجربہ کونئی نسل تک منتقل کیا جا سکے ۔یہ بات ڈاکٹر حبیب اسلم گابا نے اکیڈیمیا ۔انڈسٹری لنکجز بارے فیصل آباد چیمبرکی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں صد ر چوہدری محمد نواز کے علاوہ سابق صدر انجینئر رضوان اشرف ،ریحان اشفاق شیخ اور عبیداللہ شیخ نے بھی شرکت کی ۔چیمبر اکیڈیمیا لنکجز پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر حبیب اسلم گابا نے بتایا کہ اس اچھوتے نظریہ کا مقصد مقامی صنعتوں کی مصنوعات کو عالمی معیار اور تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ ان کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی سو سائٹی ۔اکیڈیمیا گورنمنٹ انڈسٹری لنکجز پروگرام کا خاکہ پیش کر چکے ہیں جس کے تحت ایم فل کے طلبہ فیصل آباد کے سرکردہ اور نامور تاجر وں اور صنعتکاروں پر تحقیق کرینگے کہ انہوں نے کس طرح فیصل آباد جیسے پسماندہ منڈی ٹاؤن میں اپنی صنعتی ایمپائر ز قائم کیں جن کی وجہ سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا بلکہ ان کی مصنوعات کی برآمدات سے ملک قیمتی زرمبادلہ بھی کما رہا ہے انہوں نے کہا کہ ان صنعتکاروں پر تحقیق کرنے والے طلبہ کو ان کے تحقیقی کام پر پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی دی جا سکتی ہے ۔انجینئر رضوان اشرف نے ڈاکٹر گابا کی اکیڈیمیا ۔انڈسٹری لنکجزکے حوالہ سے کاوشوں کا سراہا اور کہا کہ انہیں اپنی کتاب کی جلد تقریب رونمائی منعقد کرنی چاہیئے تاکہ صنعت و تجارت سے وابستہ شعبوں سے متعلق زیر تعلیم طلبہ ان سے فیض یاب ہو سکیں انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے صدور پر مشتمل مشاورتی کمیٹی کو بھی متحرک اور فعال بنانے پر زور دیا۔

اور کہا کہ پی ایچ ڈی کرنے کے سلسلہ میں مقامی جامعات کے سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہیئے ۔

مزید : کامرس


loading...