ہنڈا اٹلس کارز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

ہنڈا اٹلس کارز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد
ہنڈا اٹلس کارز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) سماجی بہبود اور مراعات سے محروم دیہی علاقوں کے لوگوں کی فلاح کی کوششوں کے سلسلے میں ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے گزشتہ دنوں مانگا گاؤں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ اس کیمپ کے ذریعے 565 لوگوں کو تشخیص کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ اپنے قرب و جوار میں اب تک12 میڈیکل کیمپس کا اہتمام کرچکی ہے۔صحت کے عمومی مسائل کی تشخیص اور مفت علاج کیلئے کیمپ میں ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ پیرامیڈیکل سٹاف تعینات کیا گیا۔ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ اس اہتمام کا مقصد مقامی آبادی کو ذاتی تندرستی، حفظان صحت، بچوں کی صحت، بیماریوں سے بچاؤ اور آبادی میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا بھی تھا ۔ والدین کو بچوں کی صحت اور خواتین کو ماں اور بچے کی صحت کے معاملات پر مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کی فلاح و بہبود اور لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ لوگوں نے اس کیمپ کے اہتمام کا بھرپور خیرمقدم کیا اور مقامی رہنماؤں نے بھی اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید :

کامرس -