جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزاجلاس آج شروع ہوگا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزاجلاس 23ستمبر سے منصورہ میں شروع ہو رہاہے جو 25 ستمبرتک جاری رہے گا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کرپشن فری پاکستان تحریک کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔اجلاس میں 30ستمبر کو کرپشن کے خلاف فیصل آباد میں ہونے والے دھرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جائے گی۔