کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے: ایف پی سی سی آئی ریجنل

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے: ایف پی سی سی آئی ریجنل

  



لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیز نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہیں،پوری قوم اور پاکستان کی کاروباری برادری حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ بیرونی دشمن قوتیں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی میں رکاوٹ بن رہی ہے،پاک فوج اور پوری قوم کے تعاون سے سی پیک کامیاب ہو گا اور پاکستانی قوم کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے کہاکہ کشمیر کے مرد،عورتیں اور بچے سٹرکوں پر نکل کر آزادی مانگ رہے ہین،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر اقوام متحدہ ایکشن لیں۔وادی کو غیر فوجی علاقہ بنایا جائے تاکہ مظلوم کشمیری بہن بھائی اپنی زندگی اپنی مرضی کے ساتھ گزار سکیں۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا اپنے وعدے پورے کرے،یہ تنازع طے کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تحقیقات کرائی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ مضبوط نمو کی دہاےؤں کے بعد عالمی معیشت ایک بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔اس ناموافق بین الاقوامی اقتصادی ماحول کے باوجود موجودہ حکومت نے تین سال کے عرصے میں ملک کو مضبوط نمو کی طرف حرکت دی ہے۔ہمارا ملک خود دہشت گردی کا شکار ہے لاکھوں شہری اور ہزاروں سیکورٹی اہلکار دہشت گردی کے حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔رحمان نے کہاکہ حکومت کے قانون کے نفاذ اور ٹارگٹڈ ملٹری آپریشنز کی جامع حکمت عملی کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے نبرد آزما ہوا ہے۔ضرب عضب آپریشن ہمارے دو لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ دینا میں کسی بھی جگہ دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی ،مضبوط اور کامیاب مہم ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کو پوری قوم اور پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ہماری سیکورٹی فورسز کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے اور ان سب نے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بے مثال قربانیاں دہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی موجودہ جدوجہد آزادی کو حسب معمول پانچ لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج نے اپنے وحشیانہ مظالم کے ذریعے دبانے کی کوشش کی ہے،ایک سو سے زائد کشمیریوں کو شہید جبکہ کمسن بچوں سمیت سیکٹروں افراد کو پیلٹ گنوں کے ذریعے نشانہ بنا کر انہیں بینائی سے محروم کر دیا گیا ہے،ناجائز بیرونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد جائز ہے۔

مزید : کامرس


loading...