جولائی ، اگست کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی برآمدات میں 2.64فیصد کمی
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی اور اگست کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 2.64 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران برآمدات کا حجم 2.07 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے اسی عرصہ کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات سے 2.12 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں کپڑے اور ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 2.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔