کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا پیاف فاؤنڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان

کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا پیاف فاؤنڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان

  



لاہور(کامرس رپورٹر)کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کے سالانہ انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایریا میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے رہنماؤں اور امیدواروں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید محمود غزنوی نے کہا کہ تاجر برادری پیاف فاؤنڈرز الائنس کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے اور حسب سابق اس مرتبہ بھی پیاف فاؤنڈرز الائنس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی۔ پیاف فاؤنڈرز الائنس کے رہنماؤں میاں شفقت علی، میاں انجم نثار، عبدالباسط، میاں محمد نواز و دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے ایوانِ صنعت و تجارت لاہور میں برسراقتدار آنے کے بعد تاجر برادری کی خدمت، ترقی اور خوشحالی کرنے کی روایت کو جنم دیا۔

جسے پوری قوت سے آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے لاہور ایوان کے دروازے تمام تاجروں کے لیے کھول کر اسے حقیقی معنوں میں تاجروں کا نمائندہ ادارہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کے شاندار ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا۔ میاں شفقت علی، میاں انجم نثا ر اور عبدالباسط نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرنے پر کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کامرس