پاکستان پٹرلیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے کا علان

پاکستان پٹرلیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پٹرلیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مسلسل نظر اندازکرنے پراپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے کا علان کردیا گیا ہے ۔ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے بہت جلد پنجاب کے تمام37ضلاع کی تنظیمی باڈیز کو متحد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی پی ڈی اے کے مرکزی چیئر مین عبدالسمیع خان،صدر پنجاب پٹرولیم ڈیلر ز ایسوسی ایشن عرفان الہٰی ،سیکرٹری جنرل پنجاب خواجہ عاطف اور نائب صدر لاہور چوہدری نعمان مجید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2001میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 4فیصد مقرر کیا تھا جوکہ بڑھنے کی بجائے مسلسل کم ہوتا جارہا ہے اور اب2.20فیصد رہ گیا ہے ۔جبکہ دوسری جانب بجلی کے بلوں ، لیبراور سٹاف کی ماہانہ اجرتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جس سے پٹرولیم ڈیلرز کے مسائل میں اضافہ ہوچکا ہے ۔
اپنے جائز مطالبات کے حصول کیلئے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنی جدو جہد کا آغاز کرے گی اور اس سلسلہ میں بہت جلد آئندہ کا لائحہ عمل بہت جلد طے کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -