سید خالد وقار سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور تعینات

سید خالد وقار سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور تعینات

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کی اکیڈمی کے پرنسپل سید خالد وقار کو سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور تعینات کردیا گیا انھوں نے آج صبح اپنے عہدے کا چارج سنبھالا وہ اس سے قبل 2009 اور2013 ء میں بھی اس عہدے پر کام کرچکے ہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بہت خوش ہیں کیونکہ ریڈیو پاکستان لاہور اسٹیشن کے ساتھ ان کی کئی یادیں وابستہ ہیں ان کی پہلی تعیناتی بطور پروگرام پروڈیوسر 1982 ء میں اسی سٹیشن پر ہوئی اور بعدمیں وہ بطور پروگرام منیجراور ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان ملک کا ایسا نشریاتی ادارہ ہے جو اپنے وجود سے لے کر اب تک آرٹ اور فنوں لطیفہ کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کررہاہے ۔

مزید : کلچر