سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ،4 افراد جاں بحق ، بچوں اور خواتین سمیت20افراد زخمی

سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ،4 افراد جاں بحق ، بچوں اور خواتین ...
سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ،4 افراد جاں بحق ، بچوں اور خواتین سمیت20افراد زخمی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے، تیز رفتار ہیوی ٹرالر نے ٹیکسلا جانے والی ایک مسافر ویگن اور 4 کاروں کو بری طرح روند ڈالا،ویگن سمیت 3 کاروں کا کچومر بن گیا جبکہ ٹرالر قلابازیاں کھاتے ہوئے کئی میٹر دور تک گھسیٹتا چلا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رات گئے  تیز رفتار ٹرالر نمبر 481 ٹی ایل ایم نے ہائی ایس مسافر ویگن نمبر 3870 ایل ای ایف کو ٹکر مارتے ہوئے دیگر چار گاڑیوں ایف ایکس 2467 اور کرولا 128 اے ایف این، شاہ زور 3865 آر ایل ای کو روند ڈالا، بدقسمت مسافر ویگن ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 2 مسافر وارید اور الیاس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 2 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور قائداعظم ہسپتال گولڑہ میں جا کر دم توڑ گئے۔ ایدھی ایمبولینس کے ذرائع نے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ریسکیو 1122 نے حادثہ میں20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حادثہ کی خبر سن کر تھانہ ترنول پولیس اور ایدھی ایمبولینس سمیت ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں اور علاقہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشیں اور زخمیوں کو نکال کر پمز ہسپتال اور مقامی طبی مراکز میں منتقل کیا۔ حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...