بھارتی ادکا رانی مکھرجی کے ٹویٹس نے بھارتیوں کو آگ لگادی

بھارتی ادکا رانی مکھرجی کے ٹویٹس نے بھارتیوں کو آگ لگادی
 بھارتی ادکا رانی مکھرجی کے ٹویٹس نے بھارتیوں کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنے سخت ٹویٹس سے بھارتیوں کو تپا کر رکھ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس وقت شدید ترین تنقید کا نشانہ بننے والے چند ٹویٹس بھارتی اداکارہ کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کئے گئے ہیں۔ ان ٹویٹس میں انہوں نے بھارتی فوج پر اڑی میں ہونے والے حملے میں مارے جانے والے تمام فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو لوگ بھی ہلاک ہوئے وہ دہشت گرد تھے کیوں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم کرتے تھے اور وہ اب یقیناًجہنم میں ہونگے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملہ کرنے الے بیوقوف ہیں کیونکہ پاکستان خود سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو بے نقاب کرنا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -