نئی فلموں کی تیاری کیلئے اکیڈیمز کی ضرورت ہے،ظفر اقبال نیویارکر

نئی فلموں کی تیاری کیلئے اکیڈیمز کی ضرورت ہے،ظفر اقبال نیویارکر
نئی فلموں کی تیاری کیلئے اکیڈیمز کی ضرورت ہے،ظفر اقبال نیویارکر

  



لاہور(فلم رپورٹر) امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف گلوکار ظفر۴ اقبال نیویارکرنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے اور نئی فلموں کی تیاری کیلئے فلم اکیڈیمز کی سخت ضرورت ہے جہاں پر فنکاروں اور ہنرمندوں کو تربیت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری کو تعلیم یافتہ نوجوان فنکاروں کی اشد ضرورت ہے۔ظفر اقبال نیویارکرنے کہاکہ وہ اس وقت انتہائی بدحالی کے شکار فلم انڈسٹری کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں ان دنوں محرم الحرام کی مناسبت سے نوحے اور مرثیوں کا آڈیو البم تیارکرنے میں مصروف ہوں ۔

مزید : کلچر