عمران احمد ٹی وی کے مصروف ترین سینئر اداکار بن گئے

عمران احمد ٹی وی کے مصروف ترین سینئر اداکار بن گئے

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف سینئر اداکار عمران احمد کا شمار ٹی وی کے چند مصروف ترین فنکاروں میں ہونے لگا وہ اس وقت چھ میگا ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کے پانچ پراجیکٹس ان دنوں مختلف چینلز سے آن ائیر ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے عمران احمد نے بتایا کہ میں ہمیشہ ان کرداروں کو قبول کرتا ہوں جن میں پرفارمنس کا مارجن موجود ہوتا ہے تمام آن ائیر ڈراموں میں میرے کردار پاورفل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں ان دنوں تاریخی موضوع پر بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’مور محل‘‘میں ایک اہم کردار اداکیا میرا یہ کردار ناظرین کو بہت پسند آیا۔

مزید : کلچر


loading...