شوبز میں آنے کا مقصد تھیٹر اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے،فائزہ

شوبز میں آنے کا مقصد تھیٹر اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ...

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر فائزہ نے بتایاکہ ان کا شوبز میں آنے کا مقصد تھیٹر اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے۔اس کے لئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں فائزہ نے کہاکہ شوبزمیں آنے والی ہر نئی لڑکی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت ساری مخالفت بھی سہنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں گھبرانے والی نہیں ہوں اگر آغازمیں مجھے خاطر خواہ کامیابی نہ بھی ہوئی تو میں ہمت نہیں ہاروں گی بلکہ اپنی صلاحیتوں کو مذید نکھاروں گی۔

مزید : کلچر


loading...