تھیٹر کامیڈی کو فعال بنانے کی ضرورت ہے ،سینئر کامیڈین چکرم
لاہور(فلم رپورٹر)سینئرکامیڈین چکرم نے کہا کہ موجودہ حالات میں تھیٹر کامیڈی کو فعال بنانے کی ضرورت ہے اور تھیٹر میں نئے فنکاروں کو پرفارم کرنے کے مواقع دیئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اخبارات میں بھارتی فنکاروں ، فلموں کی پروجیکشن دیکھ کر انہیں سخت افسوس ہوتا ہے۔چکرم نے کہا کہ اخبارات مقامی شوز سرگرمیوں کو فروغ دیں ۔