ڈمپر اور ٹرالر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

ڈمپر اور ٹرالر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
ڈمپر اور ٹرالر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

  



جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) کسوآنہ روڈ پر ڈمپر اور ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسوآنہ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت دونوں گاڑیوں میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو ضلعی ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔

مزید : جھنگ


loading...