امریکی منڈیوں تک رسائی سے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے:وزیر اعظم
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکی منڈیوں تک رسائی سے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے،امریکی چیمبرآف کامرس اپنی حکومت کوترجیحی رسائی پرقائل کرے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکی منڈیوں تک رسائی سے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے،امریکی چیمبرآف کامرس اپنی حکومت کوترجیحی رسائی پرقائل کرے،دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی حجم میں اضافے کیلیے اقدامات ضروری ہیں،معاشی ترقی میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے،ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کی 12.5فیصد ہو چکی ہے،ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام مکمل کیا،حکومت نے کامیابی سے تھری جی اورفورجی لائسنس کی نیلامی کی،معاشی ترقی کی یہ شرح ایک دہائی میں سب سےزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح 4.7فیصد رہی،امریکی منڈیوں تک رسائی سے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔
ہم پر الزام لگانے سے پہلے بھارت کو کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کا حساب دینا ہوگا:وزیراعظم کی پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ناشتے پر گفتگو
وزیراعظم نے کہا کہ امریکاپاکستان کااہم معاشی اورتجارتی پارٹنرہے،دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے، پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل معاشی بہتری کی علامت ہے۔