عمران خان آج خیبر پختونخوا میں 2 منی ہائیڈل منصوبوں کا افتتاح اور ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

عمران خان آج خیبر پختونخوا میں 2 منی ہائیڈل منصوبوں کا افتتاح اور ٹیکسلا میں ...
عمران خان آج خیبر پختونخوا میں 2 منی ہائیڈل منصوبوں کا افتتاح اور ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج خیبرپختونخوا کے دو منی ہائیڈل منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ شام 5 بجے ٹیکسلا میںبڑے  جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایبٹ آباد میں دو منی ہائیڈل منصوبہ جات جن میں سو کلو واٹ کا ایک منصوبہ اپر مولیا ضلع ایبٹ آباد جبکہ 30 کلوواٹ کا منصوبہ باکوٹ ٹو شامل ہے کا افتتاح آج ہوگا، اس سلسلہ میں صوبائی وزارت بجلی و توانائی کے زیر اہتمام تقریب صبح ساڑھے 10 بجے مولیا ضلع ایبٹ میں منعقد ہوگی۔ دونوں منصوبوں کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے جبکہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج مؤرخہ 23 ستمبر بروز جمعتہ المبارک شام 5 بجے ریلوے سٹیشن پارک ٹیکسلا میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مزید : اسلام آباد