وزیر اعظم کاجنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی اور مدلل تھا،پرویز ملک

وزیر اعظم کاجنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی اور مدلل تھا،پرویز ملک

  



لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اورجنرل سیکرٹری لاہور و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا خطاب تاریخی اور مدلل تھا پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر بہترین اور بھر پور انداز میں پیش کیا اور کشمیریوں کی عالمی فورم پر نمائندگی کی گئی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر اور دہشت گردی پر پاکستان کا موقف واضح اور ٹھوس انداز میں پیش کیا اور کشمیر کے زمینی حقائق سے عالمی برادری کو آگاہ کیا،اور ایسا 15سال کے بعد پہلی مرتبہ ہوا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایک مردہ ایشو میں نہ صرفجان ڈالی بلکہ اقوا م متحدہ کے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے کیس کو ببانگ دہل پیش کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسندانہ سوچ سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے،عالمی برادری اس کا نوٹس لے،پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاکستان پہل نہیں کرے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1