ضلعی حکومتوں کوخلافضابطہ فنڈ جاری کرنے کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

ضلعی حکومتوں کوخلافضابطہ فنڈ جاری کرنے کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ضلعی حکومتوں کو خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے کے خلاف ایک تحریک التوئے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبار کی 20ستمبر 2016 کی خبر کے مطابق پنجاب کی 4015 یونین کونسلوں کے لئے ضلعی حکومتوں کو جوائنٹ اکاؤنٹ کے بغیر خلاف ضابطہ فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

جبکہ صوبائی ٹرانزیکشن ٹیم نے فنڈز کے اجرا ء کے لئے ڈی سی اوز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط عائد کی تھی جو نظر انداز کر دی گئی۔ تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے بعد نئی اور پرانی یونین کونسلوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دفاتر وغیرہ کے لئے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے فنڈز تاحال ضلعی حکومتوں کی منتقل نہیں ہو سکے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے بھی تاحال ڈی سی او اور اے ڈی ایل جی کا جوائنٹ اکاؤنٹ نہیں کھل سکا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1