حکمران لوٹی ہوئی دولت کو چھپا نہیں سکتے،عابد صدیقی

حکمران لوٹی ہوئی دولت کو چھپا نہیں سکتے،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے بہاماس لیکس پر وزیر خزانہ کی پھرتیوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پہلے پانامہ لیکس میں شامل لوگوں کے خلاف تو کاروائی کر لے۔

اور سب سے پہلے وزیر اعظم کے خاندان کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات ابھی باقی ہیں لگتا ہے بہاماس لیکس میں شریف خاندان کی آف شور کمپنیاں نہیں جس کی وجہ سے حکومت متحرک ہو گئی ہے یا پانامہ لیکس کے معاملے دفن کرنے کے لئے بہاماس لیکس کو اتنی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکمران لوٹی ہوئی دولت کو چھپا نہیں سکتے انہیں ہر حال میں اس کا جواب دینا ہو گا۔ عوام باشعور ہیں اور اپنے ٹیکسوں کے پیسوں کا حساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ٹیکسوں پر حکمران عیاشیاں کررہے ہیں جبکہ عوام کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی نااہلی چھپانے کیلئے قوم کوطفل تسلیاں دے رہے ہیں معاشرے کا ہر پسماندہ فرد سیاسی طور پر پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...