حکومت ٹیکس چوروں کیلئے نئی سکیمیں متعارفکرا رہی ہے،نوشین حامد

حکومت ٹیکس چوروں کیلئے نئی سکیمیں متعارفکرا رہی ہے،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس چوروں کو نوازنے کے لئے نئی نئی سکیمیں متعارف کروارہی ہے ، کرپشن کرنے والوں کو تحفظ دینے کے لئے نئے نئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، ملک سے کرپشن کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔
، موجودہ حکمرانوں نے قوم سے جتنے بھی وعدے کیے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے، عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوسکا ،مسلم لیگ (ن )نے تین سالوں میں اپنے منشور کی ایک بھی شق پر عمل نہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ غیر ملکی قرضوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، قومی غیرت گروی رکھ کر دھڑا دھڑ قرضے لیے جارہے ہیں جس کا سود آئندہ کئی نسلیں ادا کرتی رہیں گی حکومت کی کرپشن اور کمیشن پر مبنی معاشی فیصلوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں رواں سال 53فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔