ایل ڈی اے کے 71ارب 86کروڑکے میگا پراجیکٹس پر کام جاری

ایل ڈی اے کے 71ارب 86کروڑکے میگا پراجیکٹس پر کام جاری

  



لاہور(اپنے خبر نگار اسے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مالی سال 2016.17میں مجموعی طور پر 71ارب 86 کروڑروپے کی لاگت سے کئی میگا پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں اس میں نئی سکیمیں بنا نے کے ساتھ ساتھ پہلی رہائشی سکیموں میں ترقیاتی کام شامل ہیں اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر نئی اور پرانی سڑکیں بھی بنائی جا رہی ہیں جبکہ سڑکوں پر نئے انڈر پاسزبھی بنائے جارہے ہیں ضلع شیخو پورہ ،قصور اور ننکانہ صاحب میں ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے رواں سال میں ریکارڈ منصوبے بنا رہی ہے جن میں سرفہرست ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں ترقیاتی کام 5ارب 82 کروڑ اور50لاکھ کی لاگت سے کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں ترقیاتی منصوبوں پر 3ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ،جن میں گورومانگٹ ریلوے کراسنگ پر انڈر پاس،مولانا شوکت علی روڈ،خیابان فردوسی،اور خیابان جناح پر واقع جنگشنز کی ری ماڈلنگ کے منصوبے اور دیگر سکیمیں شامل ہیں جبکہ رواں سال 3 ارب 63 کروڑ 82لاکھ کے بجٹ سے نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کی گئی ہیں،اس کے علاوہ پبلک پارٹنرشپ کی بنیاد پر چار منصوبے بنائے جا رہے ہیں ،اس میں ڈیفنس روڈ فلائی اوور،شرقپور بائی پاس،سدرن بائی پاس اور کالا شاہ کاکو ایکسپریس وے شامل ہیں،ان پر ایل ڈی اے 2ارب 28 کروڑ50 لاکھ روپے کی ادائیگی کر رہا ہے،سٹریکچر پلان پر 30کروڑجبکہ پیدل چلنے والوں کے لئے پلوں کی تعمیر پر 15کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ،اس کے علاوہ ترجیحی کاموں پر 50کروڑ روپے لگائے جا رہے ہیں ،پہلے سے جاری سکیموں پر مزید 13کروڑ 50لاکھ روپے بھی لگائے جا رہے ہیں ،اس طرح لاہور کینال توسیع چوبچہ انڈرپاس منصوبہ پر 3ارب72کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اسی طرح دوسرے ضلعوں میں ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں جن میں مین روڈ شیخوپورہ کی توسیع و بحالی پر 70کروڑ روپے شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ اور شیخوپورہ حافظ آباد روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر پر 40کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ،ننکانہ صاحب میں ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر پر 50کروڑ کا کام ہو رہا ہے ،لاہور اورنج لائن منصوبہ پر 3ارب 13کروڑ61لاکھ روپے لگائے جا رہے ہیں اس منصوبہ سے متعلقہ دوسرے کاموں پر 24کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں ،بیدیاں روڈ برکی روڈ اور ملحقہ سڑک کی توسیع و بحالی کے منصوبے پر 5ارب 84کروڑروپے کا کام ہو رہا ہے ،چوبرجی سے چونگی ملتان روڈکے موجودہ جنگشنز کی ری ماڈلنگ کے منصوبہ پر 5ارب12کروڑروپے لگائے جا رہے ہیں ،شیخو پورہ کے ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر پر 24کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ،اس کے علاوہ شیخو پورہ ،قصور اور ننکانہ صاحب کے لئے واٹر سپلائی سوریج ،ڈرینج اور زیر زمین پانی کی مینجمنٹ کے لئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے13کروڑ92لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1