محمکہ جنگلی حیات کی تمام چیک پوسٹوں کو فعال کیا جائے گا، خالد عیاض خان

محمکہ جنگلی حیات کی تمام چیک پوسٹوں کو فعال کیا جائے گا، خالد عیاض خان

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے صوبہ بھر کے ریجنل اور ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں جنگلی حیات کے تحفظ و بقااور غیرقانونی شکار کوچیک کرنے کیلئے قائم کردہ چیک پوسٹوں کے موجودہ محل و قوع اور ان کے فعال ہونے اور موجودہ حالات میں افادیت کی رپورٹ 5یوم میں ہیڈ آفس روانہ کریں ۔انہوں نے یہ بات صوبہ بھر کی چیک پوسٹوں کی صورتحال کے لیے بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز محمد نعیم بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالشکورمنج کے علاوہ ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی جی جنگلی حیات نے کہا کہ عرصہ درازپہلے یہ چیک پوسٹیں شہر سے باہر قائم کی گئی تھیں مگر آبادی بڑھنے کے باعث اب یہ شہروں کے اندرآچکی ہیں اور ان کی افادیت پہلے جیسی نہیں رہی تاہم ایسی چیک پوسٹیں جو اپنا مقصدحل کررہی ہیں ان کی مرمت کا تخمینہ لگانے کی ہدایات دے دی گئی ہیں ۔ خالد عیاض خان نے کہا کہ تمام افسران اپنے متعلقہ علاقوں کی چیک پوسٹوں کے موجودہ محل و قوع کے ساتھ ساتھ ان کی منتقلی کے بارے میں بھی رپورٹ د ی جائے تاکہ غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کے تحفظ و بقا کی ذمہ داریوں کی زیادہ بہتراور احسن طریقے سے انجام دہی یقینی بنائی جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...