اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد کیلئے مارچ میں شرکت کریں،یاسمین راشد

اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد کیلئے مارچ میں شرکت کریں،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ایڈ وئزر چےئر مین ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کے مفاد میں پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں ‘اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر تحر یک انصاف کے30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ میں شر یک ہوں۔

‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں پانامہ لیکس کے ملزموں کو انصاف میں کٹہرے میں لانے کیلئے جنگ لڑرتی رہے گ ۔ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو ایڈ وئزر چےئر مین ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی ہے کیونکہ اگر پانامہ لیکس کے چور جیلوں میں نہیں جائیں گے تو ملک میں احتساب بھی ایک خواب بن کر رہ جائیگا اور آنیوالی نسلیں کسی کو معاف نہیں کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کیلئے تحر یک انصاف میں یونین کونسل کی سطح تک تیاریاں جاری ہیں اور انشاء اللہ عوام کا سمندر 30ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کیلئے اڈہ پلاٹ پر جمع ہو گا ۔