پوسٹ گریجوایٹس آن کائن انڈکشن کا دوسرا مرحلہ اکتوبر میں شروع کیا جا ئیگا

پوسٹ گریجوایٹس آن کائن انڈکشن کا دوسرا مرحلہ اکتوبر میں شروع کیا جا ئیگا

  



لاہور (جنرل رپورٹر) ٹیچنگ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کےئر کے اداروں میں پوسٹ گریجوایٹس (PGRs) آن لائن انڈکشن کا دوسرا مرحلہ 15اکتوبر سیشروع ہو گا جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیںیہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کےئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل (ر) ڈاکٹر محمد اسلم ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سردار فخر اما م ، تمام سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد CPSp پنجاب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل ، پروفیسر سید محمد اویس اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں پنجاب ریزیڈنس پروگرام کے تحت PGRs کی آن لائن انڈکشن کے بارے ڈی بریفنگ سیشن ہوا ۔نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ گذشتہ تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کے لئے مزید بہتر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے اس موقع پر پروفیسر محمد اویس کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو پالیسی ڈاکومنٹ تیار کر ے گی جس میں تمام انسٹی ٹیوشنز میں سب سپیشلٹیز اور سپیشلٹیز کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیوں کا تعین کیا جائے گا ۔ سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو اکاموڈیٹ کرنے کا ہدف سامنے رکھا جائے ۔ نجم احمد شاہ نے کہا کہ آن لائن انڈکشن سے ٹرانسپرنسی اور میرٹ کے کلچر کو فروغ حاصل ہوا ہے اور سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...