وزیر اعظم نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا،بابر محمود

وزیر اعظم نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا،بابر محمود
 وزیر اعظم نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا،بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے عالمی سربراہان سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی مظالم کا معاملہ اٹھاکر بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ۔او آئی سی رابطہ گروپ نے کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے موقف کی تائید کر کے پاکستان کی سچائی ثابت کر دی اب وزیر اعظم کے بیان پر بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ، وہ ہال روڈ پر تاجروں سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکت اور مظالم کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے حوالے کر دیئے، اب اقوام متحدہ کو کشمیر کے معاملے کو حل کرنے میں کردار ادا کرنا ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا پاکستان کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے، جس طرح کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے نسل د رنسل اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں بالکل اسی طرح ہمیں بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا