اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی آج بہت ضرورت ہے ،رمضان بیگ

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی آج بہت ضرورت ہے ،رمضان بیگ

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں مرزا رمضان بیگ اور محبوب ارشاد نے کہا ہے کہ سب جماعتو ں کے قائدین اور کارکنوں کو اپنے سیاسی نظریاتی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر تحر یک انصاف کے30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ میں شر یک ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی ہے ۔

کیونکہ اگر پانامہ لیکس کے چور جیلوں میں نہیں جائیں گے تو ملک میں احتساب بھی ایک خواب بن کر رہ جائیگا اور آنیوالی نسلیں کسی کو معاف نہیں کر یں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...