مذاکرات پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہیں،زمرد یاسمین

مذاکرات پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہیں،زمرد یاسمین

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں محاذ آرائی ہمارا مقدر نہیں ہونا چاہئے، پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے۔ ہم نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھ کر بارہا بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی۔

تاکہ تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کیا جاسکے تاہم بھارت نے بات چیت کے لئے ناقابل قبول پیشگی شرائط عائد کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ مذاکرات صرفپاکستان کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ مذاکرات ہمارے اختلافات طے کرنے، بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل اور تناؤ کے خطرے کو روکنے کے لئے ناگزیر ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن اور معمول کے تعلقات تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے جس کا وعدہ ان سے سلامتی کونسل نے اپنی کئی قراردادوں میں کیا ہے۔ ناجائز بیرونی تسلط کے خلافان کی آزادی کی جدوجہد جائز ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1