ممبران کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا ازالہ کیا جائیگا،کرنل مبین صفدر

ممبران کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا ازالہ کیا جائیگا،کرنل مبین صفدر
 ممبران کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا ازالہ کیا جائیگا،کرنل مبین صفدر

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سٹیٹ لائف ہاوسنگ سوسائٹی کے 25ستمبر کو ہونے والے الیکشن میں الخدمت گروپ کامیاب ہو گی، الخدمت گروپ نے جرات مندانہ پُر عزم قیادت متعارف کرائی ہے الخدمت گروپ کے صدر کے امیدوار کرنل مبین صفدرنے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگومیں کہا کہ ہم کامیاب ہو کر جن ممبران کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کریں گے اور کامیاب ہو کر اچھے کام کا فوری آغاز ہو جائے گا 25 ستمبر الخدمت گروپ کی فتح کا دن ہے ہماری فتح اسٹیٹ لائف کی فتح ہو گی ہمارے مخالفین فرار کے راستے تلاش کر رہے ہیں فتح الخدمت گروپ کا مقدر ہو گی،25ستمبر کو مخالفین کا سورج غروب ہو جائے گا انشاء اللہ ہمارا پورا پینل کامیاب ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1