اسٹیٹ لائف الیکشن،25ستمبر محافظ گروپ کی کامیابی کا دن ہے،محمد اصغر

اسٹیٹ لائف الیکشن،25ستمبر محافظ گروپ کی کامیابی کا دن ہے،محمد اصغر
 اسٹیٹ لائف الیکشن،25ستمبر محافظ گروپ کی کامیابی کا دن ہے،محمد اصغر

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے 25ستمبر کو ہونے والے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں محافظ گروپ نے رہائشیوں سے ملاقات کے بعدصدر کے امیدوار محمد اصغر نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ محافظ گروپ کامیابیوں کی طرف گامزن ہو گاکچھ لوگ باہر سے آ کر سوسائٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں سٹیٹ لائف کے ممبران کے خون پسینے اور محنت کی کمائی سے سٹیٹ لائف کے ممبران کے لیے چھت فراہم کی گئی ہے مبارک ملک سے شہزاد وحید صاحب نے سوسائٹی کے لیے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں 25ستمبر کو ہم کسی ایسے گروپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے جن کاسوسائٹی سے تعلق نہ ہو وہ تو مال بنانے آئے ہیں25 ستمبر محافظ گروپ کی کامیابی اور پھول کی فتح کا دن ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1