عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا،غلام محی الدین دیوان

عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا،غلام محی الدین دیوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا۔ کرپٹ حکمران بیرون ملک پاکستان کے موقف جرات مندانہ انداز میں پیش نہیں کرسکتے ‘ تین سالوں میں حکمرانوں نے کسی ایک معاملہ پر بھی پاکستان کا موقف جرت مندانہ انداز میں پیش نہیں کیا ۔ ہماری تحریک کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کے لئے ہے ،ہماری اس مہم سے عوام میں شعور پیداہو اہے۔ عمران خان سچے اور کھرے سیاستدان ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پورے ملک کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں اور انہیں ملک میں تبدیلی لانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
(ن) لیگ والے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ بند وق اور گولی کی طاقت سے تحر یک انصاف کی آواز کو خاموش کرواسکتے ہیں تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔ تحریک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہے‘حکومت کی غیر سنجیدگی نے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے ‘قومی دولت لوٹنے والے بھی کسی دہشت گردسے کم نہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ۔