ملک احتجاج اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،وحید گل

ملک احتجاج اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،وحید گل

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ ملک احتجاج اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،ڈنڈا بردار ہو یا بلا بردار، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان سیاسی بلو غت کا ثبوت دیتے ہو ئے دوسروں کے بارے میں توہین آمیز لب ولہجہ اختیار نہ کریں، سیاسی قیادت کے بارے میں توہین آمیز لب و لہجہ کارکنوں کو مشتعل کر سکتا ہے ۔ وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو رائے ونڈ کی جانب مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر حلقے کے منتخب بلدیاتی نمائندے میاں رضوان اکبر، مہر افضال و دیگر بھی موجود تھے۔ وحید گل نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیانات سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ رائے ونڈ پر چڑھائی کرکے جاتی عمرہ میں قائد پاکستان کے گھر کو فتح کرنے جا رہے ہیں ۔ اس تاثر کی وجہ سے ن لیگ کے سیاسی ورکرز مشتعل ہو رہے ہیں جس میں تصادم کا خدشہ ابھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ اور پولیس کو رائیونڈ مارچ کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...