علی بٹ اور ذیشان بٹ مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے نائب صدور مقرر

علی بٹ اور ذیشان بٹ مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے نائب صدور مقرر

  



لاہور (خبرنگار)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے داروغہ والا کے سیکرٹریٹ میں تقریب ہوئی جس میں سینئر نائب صدر لاہور یوتھ ونگ عثمان شیخ، ابراز بٹ، عرفان ناگرہ، وقاص قریشی اور ریحان خان نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اس تقریب میں صدر یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر نے علی بٹ، ذیشان بٹ کو مسلم لیگ (ن) نے بہترین خدمات سرانجام دینے پر نائب صدر لاہور یوتھ ونگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم روحیل اصغر نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید جس سیاسی بخار میں مبتلا ہیں وہ 30 ستمبر 2016ء کو اُتر جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والے اور اس کو بہترین نظام حکومت قرار دینے والے سیاست دانوں کو قوم کے بارے میں فیصلے سڑکوں پرکرنا زیب نہیں دیتا۔ ہم افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...