حکمران پیپلز پارٹی کی قیادت پر کیچڑ اچھالنا بند کریں،اشرفبھٹی

حکمران پیپلز پارٹی کی قیادت پر کیچڑ اچھالنا بند کریں،اشرفبھٹی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کیا پاناما لیگ کلہاڑیوں اورگنڈاسوں سے فیصلے کرے گی۔پیپلزپارٹی کی اصولی اورتعمیری سیاست کاجواب ہماری قیادت کیخلاف بدزبانی سے دیاجارہا ہے۔حکمران فوری طورپر ہماری قیادت پرکیچڑاچھالنا بندکردیں ۔

حکمران جماعت کے مسلح کارکنان کوطاقت کامظاہرہ کرنے کی اجازت کس نے دی ۔کیا ملک میں شریف برادران کافرمان چلے گایاآئین کی حکمرانی ہوگی ۔جمہوری قوتوں کے درمیان تصادم کی فضا سے جمہوریت ڈی ریل ہوسکتی ہے۔ایٹمی پاکستان اورپاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو اوربینظیر بھٹوکوشہید کردیا گیا مگرآج تک کسی جیالے نے اپنے ہاتھوں میں کلہاڑی نہیں اٹھائی تھی کیونکہ ہم نے ا س ملک کے آئین اورقانون پر کبھی عدم اعتماد نہیں کیا۔وہ ایک کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے کلہاڑی بردار حواری قوم کوکیا پیغام دے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1