لیسکو کے خراب میٹروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی

لیسکو کے خراب میٹروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی

  



لا ہور (جنر ل ر پور ٹر ) لیسکو کے خراب سنگل اور تھری فیز میٹرز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی، نئے کنکشن کے حصول کے لئے لاکھوں روپے کے جمع ہونے والے 70 ہزار سے زائد ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی میٹرز کی تنصیب نہ ہو سکی۔ذرائع کے مطابق میٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے خراب میٹرز کی تبدیلی کا کام نہیں کیا جا سکا، خراب میٹرز کے حامل صارفین کو زائد بل بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔نئے کنکشن کے حصول کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین دربدر ہونے لگے۔

بارش کی وجہ سے کمپنی کے میٹرز جلنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی دستاویزات میں خراب میٹرز کے ریکارڈ کو مرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن تبدیلی کا کام نہیں کیا جا رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1