اینٹی کرپشن کی اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لینڈ ریکارڈ سمیت4ملازمین کیخلاف مقدمے کی سفارش

اینٹی کرپشن کی اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لینڈ ریکارڈ سمیت4ملازمین کیخلاف مقدمے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)روزنامہ پاکستان کی نشاندہی اور لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (پی ایم یو )ہیومن ریسورس مینجر ایچ آر پنجاب مس لیزا کی جانب سے بھیجی جانے والی تحریری رپورٹ کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سمیت دیگر ملازمین کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال،کام میں بد نیتی ،رشو ت وصولی پرمقدمہ کے اندراج کی سفارش کر دی ،تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے زیر انتظام چلنے والے والٹن اراضی ریکارڈ سنٹر میں جون 2016میں اراضی سنٹرمیں سائل سے اپنی زمین کی وراثت کے اندراج کے لئے 15ہزار رشوت وصولی کرتے ہوئے مینجر آپریشن محمد عثمان نے ڈسپیچ رائیڈر عثمان بھٹی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا جس نے بعد ازاں اپنے تحریری بیان میں کہا تھا کہ مذکورہ رقم کی وصولی کے لئے اسے سروس سنٹر انچارج غلام حسین اور اشتیاق احمد نے کہا تھا جن کی معاونت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عمر نوازچیمہ کر رہا تھا ، محکمانہ انکوائری کے بعد لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (پی ایم یو) ہیومن ریسورس مینجر(ایچ آر) مس لیزا نے تمام الزام علیہان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ والٹن عمر نواز چیمہ ،سروس سنٹر انچارج غلام حسین اور اشتیاق حسین کے ساتھ ڈسپیچ رائڈر عثمان بھٹی کا کیس محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو ریفر کر دیا ،محکمہ اینٹی کرپشن میں مس لیزا کی مدعیت میں بھیجی جانے والی فائل پر مکمل تحقیقات کے بعد انکوائری آفیسر نے ڈسپیچ رائیڈر عثمان بھٹی کو گنہگار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ عثمان بھٹی سابقہ ڈسپیچ رائیڈر نے 15ہزار روپے رشوت وصولی کی ہے جو عثمان احمد مینجر آپریشن پی ایم یو نے موقع سے الزام علیہ سے برآمد کی۔تمام حالات کے تحت عثمان بھٹی سابقہ ڈسپیچ رائڈر کے خلاف اندراج مقدمہ کی سفار ش کی جاتی ہے جبکہ دیگر الزام علیہان عمر نواز چیمہ اے ڈی ایل آر،غلام حسین ایس سی او اور اشتیاق احمد ایس سی او کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا ۔ دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈر یکارڈ عمر نواز چیمہ سمیت دیگر الزام علیہان نے کہا کہ ہم دوران تفتیش اپنے اوپر لگائے الزامات کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔